وزیراعلی پنجاب کی رہائشگاہ کی سیکیورٹی میں نقائص، جدید آلات خریدنے کا فیصلہ

وزیراعلی پنجاب کی رہائشگاہ کی سیکیورٹی میں نقائص، جدید آلات خریدنے کا فیصلہ
کیپشن: Defects in security of CM Punjab's residence, decision to buy modern equipment

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ جاتی امرا کے سکیورٹی آڈٹ میں نقائص سامنے آ گئے سیکورٹی کو بہتر کرنے کے لیے جدید آلات خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے سکیورٹی آلات کی خریداری اور تنصیب کے لئے پنجاب حکومت سے14کروڑ91لاکھ  روپے کے فنڈز مانگ لئے، سکیورٹی کو فول پروف بنانے کےلئے سی سی ٹی وی کیمرے، ایل ای ڈیز،لائٹس، پولز، جنریٹر، خاردار تاریں، سمیت و دیگر سیکورٹی آلات شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکی سکیورٹی کو بہتر بنانے کےلئے بروقت سکیورٹی آلات کی خریداری کرکے تنصیب کی جائے ،پولیس حکام نے تمام رہائشگاہوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے فنڈز کی ڈیمانڈ کی ہے اور فنڈز کے اجرا کے بعد اشیا کی خریداری کے لئے ٹینڈرنگ کر کے کنٹریکٹ جاری کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News