اسلام آباد ( پبلک نیوز) خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے ، وہ فصل گل کے جسے اندیشہ زوال نہ ہو۔ ملک بھر میں آج وطن عزیز پاکستان کا 75 یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب، مرکزی پرچم کشائی کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق آج وطن عزیز کا 75 یوم آزادی ملک بھر سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی ملی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔ آج ہی کے دن 75 سال قبل قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے شاعر مشرق علامہ اقبال ؒ کے خراب کو تعبیر دیتے ہوئے مسلمانوں کیلئے یہ الگ ملک حاصل کیا تھا جہاں پر مسلمان آزادی سے اپنی زندگی بسر کرسکیں۔ دن کا آغاز پاک افواج کی طرف سے توپوں کی سلامی سے ہوئی جہاں پر نعرہ تکبیر کی گونج سے دشمنوں کے دل دہل گئے، نماز فجر میں خاص طور پر اہل وطن نے ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں، پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جبکہ کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب بھی منعقد ہو ئی۔