پیٹرولیم مصنوعات پرعوام کوریلیف ملے گا یا نہیں؟

پیٹرولیم مصنوعات پرعوام کوریلیف ملے گا یا نہیں؟
لاہور ( پبلک نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو ملے گا یا نہیں فیصلہ کل ہوگا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی سمری تیار۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق 3تجاویز تیار کیں. اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر کمی کی تجویزدے دی۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر کمی کی تجویزدے دی۔ لیوی ٹیکس بڑھانے کی صورت میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ ٹیکس دوگنا کرنے کی صورت میں قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں. اوگرا ذرائع کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 74 ڈالر فی بیرل رہی۔ گزشتہ ماہ کی نسبت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی آئی۔ حکومت نے گزشتہ 13 دن میں 68 تا 74 ڈالر فی بیرل تیل خریدا۔ عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں میں کمی بنتی ہے۔ قیمتوں رد وبدل کا فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوگا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔