ویب ڈیسک: 16 جولائی 2024 سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں۔
دستاویز کے مطابق پیٹرول پر 2 روپے 41 پیسے ایکس چینج فرق ایڈجسٹ کرنے کے ساتھ فریٹ مارجن میں ایک روپیہ 67 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، پیٹرول پر فریٹ مارجن 6 روپے 12 پیسے سے بڑھ کر 7 روپے 89 پیسے فی لیٹر کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 51 پیسے فی لیٹر ڈیوٹی بھی عائد کی گئی، اسی طرح ہائی اسیپڈ ڈیزل پر 2 روپے 19 پیسے ڈیوٹی عائد کرنے کے ساتھ فریٹ مارجن میں بھی ایک روپیہ چالیس پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔
ڈیزل پر فریٹ مارجن تین روپے گیارہ پیسے سے بڑھا کر چار روپے 51 پیسے کر دیا گیا، دستاویز کے مطابق ڈیزل میں 2روپے 61 پیسے ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کی گئی ہے۔