پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سےمتعلق بڑی خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سےمتعلق بڑی خبر
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سےمتعلق بڑی خبر

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق یکم ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے کمی ہو سکتی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کی کمی کا امکان ہے، یہ مسلسل تیسری بار قیمتوں میں کمی ہو گی۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔

بین الاقوامی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی صورت میں پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل مختلف ہو سکتا ہے۔

اخبار کے ذرائع نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.96 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Watch Live Public News