وزیراعظم عمران خان کے طنز پر مریم نواز کا ردعمل

وزیراعظم عمران خان کے طنز پر مریم نواز کا ردعمل
وزیراعظم نے آج ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ جو لوگ گھبرائے ہوئے ہیں انہیں اب چوہدری شجاعت کی صحت کا خیال آگیا ہے . وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو خود گھبرائے ہوئے ہیں، اپوزیشن والے آج بیس برس پرانی فوتگیوں پر بھی پہنچ رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران ک خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر کچھ سکرین شارٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اور گھبرا اپوزیشن رہی ہے. سکرین شارٹس میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا۔رپورٹس کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے پر مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے پر بھی غور ہوگا۔ دوسری جانب

وزیراعظم نے ہائڈرو پاور ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی والے گھبرائے ہوئے نہیں، ان کی سخت تربیت کی ہے، گھبرا وہ رہے ہیں جو چوہدری شجاعت کی طبیعت پوچھنے پہنچ رہے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کا سوچنے کے بجائے لانگ ٹرم پلاننگ کی، جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں اب چودھری شجاعت کی صحت یاد آئی، ہمیں چودھری برادران پر پورا اعتماد ہے .

اس سے قبل مسلم لیگ ق کے رہنماء مونس الہٰی نے کہا ہے کہ گھر آنے والوں کو ملنا اور ویلکم کرنا ہمارا کام ہے، وزیراعظم اپنے ساتھیوں سے کہہ دیں گھبرانا نہیں۔

پاکستان میں ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ عالمی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور نبھاتے ہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں، لوگوں سے ملنا ہمارا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے نئے ڈیمز بنانا بہت ضروری ہے، جلد کالا باغ ڈیم کا پروپوزل کابینہ میں لے کر جائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔