جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کیساتھ حکومت سازی میں تعاون کرنے سے انکار

جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کیساتھ حکومت سازی میں تعاون کرنے سے انکار
کیپشن: پی ٹی آئی کیجانب سےملکر حکومت بنانےکااعلان،جماعت اسلامی کا ردِ عمل آگیا

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ حکومت سازی میں تعاون کرنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی سے اتحاد کے حوالے سے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی، جس کے بعد جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی سے اتحاد کرنے سے انکار کردیا۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق پارٹی نے حتمی فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون نہیں کر سکتے،پی ٹی آئی نے وفاقی سطح پر کسی اور جماعت کے ساتھ اتحاد کیا، صرف خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سے اتحاد کا کوئی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بات چیت دونوں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے متعلق تھی۔ تحریک انصاف نے اپنے مؤقف کو تبدیل کیا ہے، وہ کے پی میں بھی جس سے چاہیں اپنے معاملات طے کر لیں، جماعت اسلامی کو خوشی ہو گی۔

قبل ازیں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی سے تین دن سےمذاکرات جاری ہیں، ہم پی ٹی سے تعاون کیلئے تیار ہیں لیکن پہلے اندرونی مشاورت کی جائے گی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم نے مشاورت کیلئے وقت مانگا تھا، مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کو جواب دیں گے، فی الوقت کوئی زبانی یا تحریری معاہدہ نہیں ہوا۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سینیٹ یا وزیراعظم کے چناؤ کے حوالے سے فی الحال کوئی بات نہیں ہوئی۔