ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں کمی، سونا 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی کمی سے سونا 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 3001 روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 80 ہزار 727 روپے کا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر کی کمی سے 2010 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں 20 روپے کی کمی سے 2 ہزار 580 روپے ہوگئی۔