پی ٹی آئی کسی جماعت کی مخصوص نشستیں نہیں لے سکتی: الیکشن کمیشن

01:44 PM, 14 Feb, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کوکسی جماعت سےالحاق کےباوجودمخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں، ایم ڈبلیو ایم نے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئےترجیحی فہرست جمع نہیں کرائی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی مجلس وحدت مسلمین کے ذریعے مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی امید دم توڑ گئی، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کو الحاق کے باوجود مخصوص نشستیں نہیں مل سکیں گی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ایم ڈبلیو ایم نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرست جمع نہیں کروائی، الیکشن ایکٹ سیکشن 104 کے تحت ترجیحی فہرست جمع کروانے کا وقت گزر گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے مزید 21 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

سیاسی جماعتیں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ تک ترجیحی فہرست جمع کروا سکتی ہیں، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق تاریخ گزرنے کے بعد ترجیحی فہرست میں تبدیلی یا اضافہ ممکن نہیں ہے۔

فہرستوں میں ترجیح تبدیلی کی جا سکتی ہے نہ ہی کسی نام کو نکالا جا سکتا ہے، ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو الحاق کے باوجود کوئی خواتین یا اقلیتوں کی مخصوص نشست نہیں مل سکے گی۔

مزیدخبریں