ریسکیوسینٹر سےایک اور جنگلی حیات بحفاظت جنوبی افریقہ کی سینچری منتقل

ریسکیوسینٹر سےایک اور جنگلی حیات بحفاظت جنوبی افریقہ کی سینچری منتقل
کیپشن: ریسکیوسینٹر سےایک اور جنگلی حیات بحفاظت جنوبی افریقہ کی سینچری منتقل

ویب ڈیسک:ترجمان آئی ڈبلیو ایم بی کا کہنا ہے کہ آئی ڈبلیو ایم بی کے ریسکیو سینٹر سے ایک اور جنگلی حیات کو بحفاظت جنوبی افریقہ کی سینچری میں منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ بنگال ٹائیگر (ببو) کو انتہائی بیمار حالت میں ریسکیو اینڈ ریحبلیشن سینٹر میں منتقل کیا گیا تھا،بنگال ٹائیگر کی سات ہڈیاں فرکچر تھی اور اپنا پاؤ پر بھی نہیں کھڑا ہو سکتا تھا، بنگال ٹائیگر کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کے طبی ماہرین نے کی انتھک کاوشوں سے بنگال ٹائیگر کی حالت بہتر ہوئی،بنگال ٹائیگر نے ریسکیو اینڈ ریحبلیشن سینٹر میں پندرہ ماہ گزارے جس سے مکمل تندرست اور توانا ہوا،پاکستان میں شیروں کی کسی بھی قسم کی جنگلی حیات کی سینچری کا فقدان ہونے کا باعث بنگال ٹائیگر کو بیرون ملک روانہ کیا،بنگال ٹائیگر سے قبل اسلام آباد عدالت کے حکمانمہ پر قبل کاون اور بھورے ریچھوں کو بھی غیر ملکی سنچری منتقل کیا تھا۔