ن لیگ کی وفاقی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ 25 بڑے نام سامنے آگئے

 ن لیگ کی وفاقی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ 25 بڑے نام سامنے آگئے
کیپشن: pmln govt
سورس: Web desk

ویب ڈیسک:  مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے اکابرین سے ملاقات کریں گے۔

پارٹی زرائع کے مطابق شہبازشریف مختلف اتحادیوں کے بعد نوازشریف کو بریفنگ دیں گے، وفاقی کابینہ کے لئے اہم افراد کے نام زیر غور ہیں،25رکنی وفاقی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے،ایم کیو ایم کو 2 سے  3 وفاقی وزارتیں دئیے جانے پرمعاملات زیر غور ہیں۔

ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار،سید مصطفی کمال،  سید امین الحق، خواجہ اظہار الحسن کے نام زیر غور ہیں،پیپلز پارٹی کے ساتھ مسلم لیگ ن مذاکرات کے دوسرے فیز میں پارو شئیرنگ کے فارمولا پر مشاورت کریں گے۔

 پارٹی زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کو وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دے گی، مسلم لیگ کی جانب سے ن لیگ کے 15 سینئر رہنمائوں کے نام وفاقی وزیر کے لئے زیر غور ہیں۔

ان ناموں میں اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ آصف،احسن اقبال،مریم اورنگ زیب کے نام شامل ہیں۔