پی ٹی آئی کی حمایت سے کامیاب آزاد امیدوار پیپلزپارٹی میں شامل

 پی ٹی آئی کی حمایت سے کامیاب آزاد امیدوار پیپلزپارٹی میں شامل
کیپشن: ppp
سورس: Web desk

ویب ڈیسک:ملیر سے آزاد رکن سندھ اسمبلی اعجاز سواتی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں، اعجاز سواتی پی ایس 88ملیر سے پی ٹی آئی کی حمایت سے آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے ہیں۔

  اعجاز سواتی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقے کے عوام ،دوستوں اور ترقی خوشحالی کے لیے پیپلزپارٹی میں شامل ہورہاہوں،امید ہے کہ پیپلزپارٹی حقیقی طور پر حلقے کی خوشحالی کے لیے کام کرے گی ،غیر مشروط طور پر پیپلزپارٹی میں شامل ہورہاہوں۔

نومنتخب آزاد رکن سندھ اسمبلی اعجاز سواتی نے ویڈیو بیان جاری کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، اعجاز سواتی کی شمولیت سے سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی ارکان کی تعداد86ہوجائے گی،آزاد رکن ممتاز جکھرانی پہلے ہی پیپلزپارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔

Watch Live Public News