سندھ میں کورونا کیسز بڑھنے لگے

سندھ میں کورونا کیسز بڑھنے لگے
کراچی ( پبلک نیوز) محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی بنائی گئی ٹمیوں کا کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس نہ رکھنے والے مسافروں کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن۔ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ کوایمبولینس فراہم کردی گئی۔ 50 سے زائد مسافروں کو ایمبولنس میں ویکسین لگائی گئی۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن سرٹفیکیٹس نہ رکھنے اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنےوالی10مسافرگاڑیاں متعلقہ تھانوں میں بند کردی گئیں۔ 40 سے زائد مسافر گاڑیوں پر80 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ سکھر، حیدرآباد، لاڑکانہ، شکار پور، شہید بینظیرآباد، خیرپور، ٹھٹہ اوردیگرشہروں میں مسافر وں کےکورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹس چیک کیے گئے۔ سکھر میں فیاض احمد منگی، لاڑکانہ میں قرت العین گاد، دادو میں اعجاز سرہیو، شکارپور میں وسیم میمن، حیدرآباد میں وحید پہنورکورونا ویکسینیشن سرٹی فکیٹس چیک کررے ہیں۔ کراچی میں سیکریٹری پی ٹی اے عمران شیخ، نظر شاھانی، ٹھٹہ میں خیرالنساء، شہید بینظیرآباد میں ھارون جمالی خیرپور میں ضمیر بروھی مسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹس چیک کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے تمام مسافروں کو سفر کے دوران کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس ساتھ رکھنے کی ہدایت کردی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔