سورج سوانیزے پر،گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

سورج سوانیزے پر،گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا
کیپشن: سورج سوانیزے پر،گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

ویب ڈیسک:  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم  اور خشک جبکہ وسطی جنوبی   علاقوں میں شدید گرم  رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا،رات میں  مطلع جزوی ابرآلود رہنے  کے علاوہ آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے اوررات کے اوقات مری ، گلیات, راولپنڈی،اٹک،تلہ گنگ،چکوال،جہلم، گجرات، میانوالی، خوشاب، بھکر میں بارش کی نوید ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع  میں   موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ رات  کے اوقات خضدار،قلات ،لسبیلہ،پنجگور اورآواران میں  مطلع جزوی ابرآلود رہنے  کے علاوہ آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔

Watch Live Public News