پنجاب حکومت کا ماڈل بازاروں سے مفت ہوم ڈیلیوری کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا ماڈل بازاروں سے مفت ہوم ڈیلیوری کرنے کا فیصلہ
کیپشن: Punjab government's decision to make free home delivery from model markets

ویب ڈیسک: (نتاشہ رحمان) پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کیلئے ایک اور اچھی خبر آگئی۔ ماڈل بازاروں سے مفت ہوم ڈیلیوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کی منظوری وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل بازاروں سے آن لائن آرڈر کے لیے موبائل ایپ لانچ کی ہدایت کردی گئی ہے۔ مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ماڈل بازاروں کو گرین پنجاب سولر ماڈل میں منتقل کیا جائے گا۔ 

وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کے ہر ضلع میں ایک سال کے اندر ماڈل بازار قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ماڈل بازاروں میں مقررہ نرخ سے کم سبزیاں اور پھل کی فروخت یقینی بنائی جائے گی۔ 

مریم نواز نے حکتم دیا ہے کہ ماڈل بازاروں میں بہترین پھل اور سبزیاں فروخت کےلئے پیش کی جائیں۔ اس کے علاوہ بازاروں میں وزن اور پیمائش کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ 

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ماڈل بازار عام آدمی کے لئے ہیں، ہر صورت میں اچھی چیز ملنی چاہیے۔ 

قبل ازیں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین اور ممبر قومی اسمبلی محمد افضل کھوکھر کی ملاقات ہوئی۔ چیئرمین افضل کھوکھر نے ماڈل بازار پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور کی ڈویلپمنٹ کے لئے 35ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پوری لگن اور محنت کے ساتھ پنجاب کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچا رہےہیں۔ 

افضل کھوکر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی کوششوں سے گورننس میں واضح بہتری نظر آرہی ہے۔ 

Watch Live Public News