اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا نے عام انتخابات کیلئے 28 مئی کی تاریخ دیدی۔ تفصیلات کے مطابق کے پی کے انتخابات کے لیے گورنر کے پی کے غلام علی کی جانب سے 28 مئی کی تاریخ تجویز کر دی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا کہ ہم نے انتخابات کے لیے 28مئی کی تاریخ دے دی ہے، انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن خوشگوار ماحول میں مشاورت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں بھی کافی معاملات طے پاگئے تھے، سپریم کورٹ فیصلے پر بھی عملدرآمد ضروری ہے۔ گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ ابھی بھی قبائلی عمائدین مردم شماری کے حوالے سے احتجاج کررہے ہیں، قبائلی عمائدین کے خدشات سے الیکشن کمیشن اورصدر کو آگاہ کیا، ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی معاملات پر سوالات ہیں، تاریخ دینا میری آئینی ذمہ داری ہے، وہ پوری کر دی ہے۔