بچوں کو کورونا ویکسین نہ لگانے کا فیصلہ! لیکن کیوں؟

بچوں کو کورونا ویکسین نہ لگانے کا فیصلہ! لیکن کیوں؟
ویب ڈیسک: این سی او سی نے کورونا کے بڑھتے کیسز اور ان کی روک تھام کی کیلئے 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کیا تھا جس کو اب معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا ہے کہ 12 سے 15 سال عمر کے بچوں کی ویکسینیشن جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ این سی او سی کے فیصلہ کے مطابق بچوں کی ویکسینیشن 15 سے 27 نومبر معطل رہے گی۔ این سی او سی کی جانب سے مزید بتایا کہ کورونا ویکسینیشن کی معطلی کا فیصلہ قومی انسداد خسرہ اور روبیلا مہم کے باعث کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قومی انسداد خسرہ و روبیلا مہم 15 تا 27 نومبر جاری رہے گی۔ خیار رہے کہ بچوں کی ویکسینیشن کیلئے سکولوں میں مہم شروع کی گئی تھی تاکہ ہر بچہ ویکسینیٹڈ ہوجائے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔