'اہم تعیناتی پر مفرور سے مشاورت، خفیہ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے'

'اہم تعیناتی پر مفرور سے مشاورت، خفیہ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے'
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اہم تعیناتی پر مفرور سے کیسے مشاورت کرسکتے ہیں۔ شہباز شریف سیکرٹ قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا سابق وزیراعظم سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ میں ایف آئی آر رجسٹر نہیں کرا سکتا۔ مجھے پتہ ہے کس نے حملہ کیا۔ عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے کہتا ہوں یہ بڑا اہم ہے، ارشد شریف کو شہید کیا گیا پوری تھقیقات ہونی چاہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی سے جو ہوا صرف سپریم کورٹ پر اعتماد ہے وہ تقیقا ت کرا سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ جو لندن میں فیصلہ ہو رہا ہے، کیا الیکشن جلدی ہو گا یا لیٹ ہو گا اور دوسرا فیصلہ ہے آرمی چیف کون بنے گا، یہ ناممکن ہے تصور کرنا کہ مفرور سزا یافتہ آدمی ملک کے اتنے اہم فیصلے کرے گا، شہباز شریف کیسے ایک مفرور سے مشاورت کر سکتا ہے، یہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن کب ہوں گے کیا وہ مفرور جو چوری کے پیسے سے لندن میں بیٹھا وہ یہ اہم فیصلہ کرے گا، وہ تو تعیناتی بھی یہی دیکھ کر کرے گا کہ اس کا انٹرسٹ کون بچاتا ہے، میرٹ کا تو اس نے ساری زندگی نہیں سوچا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔