“مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی” لیگی رہنما نے ویڈیو شیئرکردی
11:16 AM, 14 Oct, 2022
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے شخص کی ویڈیو شیئر کردی ۔ تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے شخص کی ویڈیو شیئر کی۔ پی ایم ایل این کے رہنما طلال چوہدری نے لکھا کہ ' فیصل آباد ضمنی الیکشن میں“ مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی”، اسکی ذمہ داری عمران خان پر ہے جو خود فیصل آباد NA108 سے امیدوار ہے۔' شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک شخص عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے جب کہ اس دوران سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی موجود ہیں۔ طلال چوہدری نےٹویٹ میںکہا کہ ' شکست دیکھ کر اب دھمکیاں دی جا رہی ہیں، الیکشن کمیشن اور پولیس ایکشن لے ورنہ اپنی قیادت کی حفاظت کے لئے ہر حد تک جا سکتے ہیں۔'