پنجاب میں حکومت کی تبدیلی ممکن نہیں ہے، پرویز الہیٰ

پنجاب میں حکومت کی تبدیلی ممکن نہیں ہے، پرویز الہیٰ
وزیر آباد:وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی ممکن نہیں ہے، 186 کی تعداد اپوزیشن نے پوری کرنا ہو گی، 186 کی تعداد پوری کرنے کی کوشش میں ان کے ممبر آدھے رہ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے پی کے ایل آئی میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ میں نے وزیرآباد کارڈیالوجی کی بلڈنگ مکمل کر دی،بے شمار اسپتال ہمارے دور میں مکمل کر دیے گئے لیکن ان کو سابق حکومت نے آپریشنل نہ کیا، ہم نے سابق حکومت کے دور کے منصوبے فوری طور پر مکمل کروائے ہیں۔ چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پی کے ایل آئی میں تین سو لیور اور ساڑھے تین سو کڈنی کے ٹرانسپلانٹ ہو چکے ہیں، اب یہاں پر بون میرو ٹرانسپلانٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے، ہیلتھ سیکٹر ہماری ہمیشہ سے ترجیح رہی ہے، وزیرآباد کارڈیالوجی کو تین سو بیڈ کا کر رہے ہیں اس کے علاوہ میانوالی اور گوجرانولہ میں نئے اسپتال شروع کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ نئے شروع ہونے والے اسپتالوں کو تین سے چار ماہ میں مکمل کریں۔ وزیر اعلی پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی ممکن نہیں ہے، 186 کی تعداد اپوزیشن نے پوری کرنا ہو گی، 186 کی تعداد پوری کرنے کی کوشش میں ان کے ممبر آدھے رہ جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللہ پنجاب میں داخل ہو کر تو دکھائیں، رانا ثناء اللہ پر جب سانحہ ماڈل ٹاون آئے گا تو اسے بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔