ویب ڈیسک: پنجاب بھر میں موسم گرما کے لیے 15 اکتوبر 2024 تک سکول نظام الاوقات کار تبدیل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سنگل شفٹ والے سکولز صبح 8 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز سکول 8 بجے سے 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ڈبل شفٹ والے سکولز صبح 8 بجے سے 12:30بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ڈبل شفٹ والے سکول دوپہر 1 بجے سے شام 05:30بجے تک کھلے رہیں گے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ نئے اوقات کار 15اکتوبر 2024 تک نافذ رہے گا۔