خاتون پروفیسر نے شہباز گل سے ڈگری لینے سے انکار کر دیا

خاتون پروفیسر نے شہباز گل سے ڈگری لینے سے انکار کر دیا

لاہورکالج برائےخواتین یونیورسٹی کا16واں کانووکیشن، ڈاکٹرفوزیہ نے معاون خصوصی وزیراعظم شہبازگل سےڈگری لینےسےانکار دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی کے16ویں کانووکیشن کےدوسرےروز وزیر اعظم کے مہمان خصوصی شہبازگل تھے، آج ایسوسی ایٹ پروفیسرپولیٹیکل سائنس سمن آبادکالج ڈاکٹر فوزیہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دی جانی تھی۔تاہم ڈاکٹر فوزیہ نے ڈگری نہ لینے سے متعلق ٹویٹ کر دیا۔

اس حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ کون کس سے ڈگری لیتا ہے یہ ہر کسی کا جمہوری حق ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے ہاتھوں سے ڈگری لینے سے انکار کرنے والی خاتون خواجہ سعد رفیق کی رشتے دار ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔