یوکرین کی ویلج کونسل میں ڈپٹی کا دستی بم سے دھماکہ ،1ہلاک ، 26 زخمی

یوکرین کی ویلج کونسل میں ڈپٹی کا دستی بم سے دھماکہ ،1ہلاک ، 26 زخمی
پولیس کے مطابق زکر پٹیا میں ویلج کونسل کی عمارت میں 'ڈپٹی' نے دستی بم دھماکہ کیا ہے جس میں 1 شخص ہلاک جبکہ 26 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یوکرین کی نیشنل پولیس کے مطابق زکرپٹیا کی کیریٹسکی ویلج کونسل کی عمارت میں ایک 'ڈپٹی' نے دستی بم دھماکا کیا جس میں 26 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل پولیس نے اپنے فیس بک پیج پر کہا، "آج 11:37 (لوکل ٹائم)پر، لائن 102 کو ایک پیغام موصول ہوا کہ ایک 'ڈپٹی' نے مکاچیوو ضلع کی کیریٹسکی کونسل کی عمارت میں ایک سیشن میٹنگ کے دوران دستی بم سے دھماکہ کیا۔" نیشنل پولیس نے کہا، "ابتدائی معلومات کے مطابق، دھماکے کے نتیجے میں، ایک شخص ہلاک ہوا اور 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔تاہم بعد میں مزید اپڈیٹ کے بعد نیشنل پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ تقریباً 26 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام متعلقہ ادارے ، پولیس کی تفتیشی ٹیم، دھماکہ خیز مواد کے ماہرین اور جرائم کے ماہرین جائے حادثہ پر کام کر رہے ہیں اور ابتدائی تحقیقاتی کارروائیاں جاری ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔