پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب میں کون کون پرفارم کر رہا ہے

پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب میں کون کون پرفارم کر رہا ہے

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والی سیلیبرٹیز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ترانے کے برعکس پی سی بی نے20 فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب کیلئے خاصے بڑے ناموں کا انتخاب کیا ہے، یہ پہلا موقع ہوگا کہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم تقریب میں پرفارم کریں گے۔بورڈ کی جانب سےگزشتہ روزجاری کی جانے والی پریس ریلیزکے مطابق گلوکارعاطف اسلم اورریپرعمران خان کے علاوہ اداکارہ حمائمہ ملک بھی افتتاحی تقریب کا حصہ ہوں گی۔تقریب میں پرفارم کرنے والی دیگرشخصیات میں پی ایس ایل سیزن 6 کا ترانہ گانے والی فوک سنگرنصیبو لعل، آئمہ بیگ، ریپرزینگ اسٹنرز(طلحہ انجم اور طلحہ یونس) بھی شامل ہیں۔پی سی بی کے مطابق افتتاحی تقریب تفریح سے بھرپورہوگی۔تقریب کا کچھ حصہ ترکی میں خصوصی طور پر بنائے گئے ایک اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیاجارہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل بابرحامد کا کہنا ہے کہ اس سال ایونٹ کی افتتاحی تقریب بہت پرجوش ہوگی کیونکہ پاکستانی شائقین کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ہمیشہ کی طرح افتتاحی تقریب کے اختتام پرایونٹ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔میڈیاپر یہ اطلاعات بھی زیر گردش تھیں کہ 3 سیزنز کا ترانہ گانے والے علی ظفر بھی اس بارافتتاحی تقریب کاحصہ ہوں گے، تاہم گزشتہ روز ان کی ان کی جانب سےٹوئٹر پرایسی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔