فیصل واوڈا کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

فیصل واوڈا کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نااہلی کیخلاف فیصل واوڈا کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی. چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کل فیصل واوڈا کی درخواست پر سماعت کریں گے. تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل واوڈا کی نا اہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ کل فیصل واوڈا کی درخواست پر سماعت کریں گے. الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو جھوٹا حلف نامہ دینے پر نااہل قرار دیا تھا. فیصل واوڈا نے درخواست میں الیکشن کمیشن، پی پی رہنما قادر خان مندوخیل اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، الیکشن کمیشن نااہلی کا فیصلہ دینے کا مجاز نہیں تھا لیکن پھر بھی مجھے نااہل قرار دیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کورٹ آف لا نہیں، آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ڈیکلریشن کے لیے ٹرائل کا ہونا ضروری ہے اس لیے الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل واوڈا کی یہ درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔