خوشخبری: تیل کی قیمتوں میں واضح کمی 

خوشخبری: تیل کی قیمتوں میں واضح کمی 
کیپشن: Good News: Clear reduction in oil prices

ویب ڈیسک: صارفین کیلئے خوشخبری آگئی۔ تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلومبرگ نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

نومبر کے بعد سے امریکی خام تیل کی انوینٹریز میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ برطانوی برینٹ بدھ کو 1.4 فیصد کم ہو کر 81 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 76 ڈالر پر پہنچ گیا۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی ذخائر میں توقع سے زیادہ 12 ملین بیرل کا اضافہ ہوا۔ ریفائنری کی بندش کے دوران ڈیزل اور پٹرول کے ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Watch Live Public News