لیسکو کی وفاقی، صوبائی نادہندہ اداروں کی فہرست جاری، واسا کےذمہ 4 ارب 85 کروڑ واجب الادا

لیسکو کی وفاقی، صوبائی نادہندہ اداروں کی فہرست جاری، واسا کےذمہ 4 ارب 85 کروڑ واجب الادا
کیپشن: LESCO's list of federal, provincial insolvent institutions continues, WASA owes 4 billion 85 crores.

ویب ڈیسک: لیسکو نے وفاقی اور صوبائی نادہندہ اداروں کی فہرست جاری کردی۔ واسا لاہور 4ارب 85کروڑ کا نادہندہ نکلا۔ اسی طرح ٹی ایم اے داتا گنج بخش ٹاؤن 60کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ نکلا۔

فہرست کے مطابق ٹی ایم اے علامہ اقبال ٹاؤن53کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ ٹی ایم اے قصور لیسکو کا 52کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ محکمہ ایریگیشن اینڈ پاور پنجاب 51کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ محکمہ پولیس پنجاب 39کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ ٹی ایم اے سمن آباد 37کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ محکمہ ریلوے35کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ قصور 30کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ سپریم کورٹ ساڑھے 8کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ پاکستان پبلک ورک ڈیپارٹمنٹ ساڑھے7 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ سنٹرل ایکسائز لینڈ کسٹم لیسکو کا 3 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ 

اسی طرح جیو لوجیکل سروے آف پاکستان 3 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن 2 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی  2 کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے۔ محکمہ آرکیالوجی لیسکو کا 1 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج 1 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان 1 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ 

ترجمان لیسکو نے خبردار کیا ہے کہ نادہندگان سے لیسکو بل کی وصولی نہ ہوئی تو کنکشنز کاٹ دیے جائیں گے۔ 

Watch Live Public News