عمران خان نے انتخابی دھاندلی کے خلاف  ملک گیر احتجاج کی کال دیدی

عمران خان نے انتخابی دھاندلی کے خلاف  ملک گیر احتجاج کی کال دیدی
کیپشن: Imran Khan
سورس: ویب ڈیسک

 ویب ڈیسک : عمران خان نے ہفتہ 17 فروری کو  بارہ بجے دوپہر انتخابی دھاندلی کے خلاف  ملک گیر احتجاج کی کال دیدی.

 پاکستان تحریک انصاف کے  چئیرمین   بیرسٹر گوہر علی خان نے  شیر افضل مروت  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ جہاں جہاں ہوں گے وہاں ہی بانی پی ٹی آئی کی کال پر احتجاج ہو گا۔ 

اس موقع پر چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ  ہم نے اکانومی کو بہتر کرنے کے لیے منشور پیش کیا تھا۔ جن لوگوں کو جتوایا گیا ان میں پیشتر کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوئے تھے۔ 

 انہوں نے کہا کہ جن کے پاس عوام کا مینڈیٹ ہیں وہ بھی پارٹی کو لے کر چلیں گے ہم نےتمام کاغذات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے.

  بیرسٹر گوہر علی خان  نے واضح کیا کہ فارم  45 کے مطابق ہمارے پاس  180 سیٹیں موجود ہیں فارم 45 کے بعد فارم 47 بنایا جاتا ہے، ہم اپنے فارم 45دکھانے کو تیار ہیں انہوں نے دعوی کیا کہ  فارم 45 جماعت اسلامی، تحریک لبیک پاکستان کے پاس بھی موجود ہیں کراچی میں جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم یہ سیٹ ہار چکے ہیں یہ سیٹ پی ٹی آئی کی ہے، ۔

 اس موقع پر شیرافضل خان سینئر رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے ایک دفعہ رول آف لا کے لئے اٹھنا ہے قوم کا فرض ہے کہ احتجاج کی جو کال دی گئی ہے اس میں شامل ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر سیاسی استحکام نہیں ہے، 28 ملین ہم نے قرض کی مد میں لٹانے ہیں۔ 9 مئی کے بیانیے سے قوم کو ڈرانے کی کوشش کیا جارہی ہے۔ احتجاج دنیا بھر میں عوام کا پیغام ہو گا۔ پی ٹی آئی کی 80 سیٹس چوری کی گئی کرپٹ حکمرانوں کو ہمارے اوپر مسلط کرنے کی کوشش ہے.

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمران پاکستان کے عوام ہیں۔احتجاج اگر کامیاب نہ ہوا تو معیشت کے لیے اندھیرا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ہفتے کو دن 12 بجے احتجاج کی کال دے رہا ہوں۔

 شیر افضل مروت  نے کہا کہ پاکستانی اگر نہ نکلے تو پاکستان میں جمہوریت کی تدفین ہو جائے گی اگر ہم پر تشدد کیا گیا تو ہم برداشت کریں گے، ہم نعرے لگاتے رہیں گے۔

 انہوں نے اپیل کی کہ  پاکستانیوں کو جہمور، دستور، قانون اور خان کے لیے نکلنا ہو گا۔