(ویب ڈیسک ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے انتظامیہ کو بارشوں بارے الرٹ جاری کر دیا ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 17فروری سے 21فروری تک پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے امکانات ہیں ۔ اٹک ، راولپنڈی، جہلم ، چکوال، سرگودھا، میانوالی ، گجرات، حافظ آباد میں بارش ہوگی۔ گوجرانوالا، سیالکوٹ، نارووال، ، جھنگ ، ٹوبہ، فیصل آباد ، لاہور اور قصور میں بھی بارش ہوگی۔
ترجمان کے مطابق بھکر ، لیہ ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان اور رحیم یار خان میں بھی دو اور تین فروری کو بارش متوقع ہے جبکہ مری اور گلیات میں بھی شدید بارش اور برفباری کے امکانات ہیں ۔
ڈی جی پی ڈی ایم عمران قریشی نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت دریاؤں کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے امکانات ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو الرٹ کر دیا گیا۔