علی زیدی احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں: سعید غنی

علی زیدی احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں: سعید غنی
لاہور ( پبلک نیوز) پر صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ علی زیدی پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں۔ علی زیدی کی پریس کانفرنس سعید غنی نے ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ احمد جواد نے کہا ہے کنگلا علی زیدی وزیر بننے کے بعد اربوں کا مالک بن گیا۔ علی زیدی فارن فنڈنگ کیس کی رپورٹ کا جواب دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کے ویران مکان کا پر کشش محل بننا پرسرار داستان ہے۔ سندھ کا نیا بلدیاتی نظام اسمبلی نے پاس کیا ہے۔ عوام دشمن منی بجٹ منظور کرنے والی جماعتیں کس منہ عوام کی بات کررہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں تیز رفتاری سے ترقیاتی کام دیکھ کر نوسر باز پریشان ہوگئے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔