تجارتی حجم کے لحاظ سے دنیا کے معروف کرپٹو ایکسچینج نے اس بارے میں نوٹس موصول ہونے کے بعد ملک کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو اپنی تحقیقات میں مکمل مدد کا وعدہ کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران ریاض نے منگل کو بتایا کہ بائنانس ایکسچینج نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے۔ عمران ریاض کے مطابق بائنانس نے فراڈ کیس میں اسکا نام آنے کے معاملے پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ مختلف جنوبی ایشیائی ممالک میں ہونے اس فراڈ میں موبائل فون صارفین کو آن لائن سرمایہ کاری کا جھانسہ دیا جاتا ہے اور فراڈ سے انکی جمع پونجی چھین لی جاتی ہے۔Let's work together to keep our industry clean.https://t.co/8gLxEKG0sq
— CZ ???? Binance (@cz_binance) January 13, 2022
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران ریاض نے اعلان کیا کہ ایکسچینج نے ایجنسی سے رابطہ کر کے انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جب اس کا نام خطے میں جاری آن لائن دھوکہ دہی میں فراڈ آن لائن انویسٹمنٹ موبائل ایپلی کیشنز میں آنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایف آئی اے نے بائنانس پاکستان کے جنرل منیجر گروتھ اینالسٹ حمزہ خان کو اس کی وضاحت کے لیے حاضری کا حکم جاری کیا تھا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ امریکی محکمہ خزانہ کے سابق ملازمین پر مشتمل ایک دو رکنی ٹیم کو بائنانس نے ایجنسی کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے مقرر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہBreak Through in fraudulent online applications linked with Binance case. Binance, contacted FIA Cyber Crime Sindh and assured its full support regarding mega financial scam investigation involving 11 fraudulent apps using Binance blockchain addresses.
— Imran Riaz (@ImmiRizz) January 11, 2022
”میں مسئلے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے بائنانس کے ردعمل کی تعریف کرتا ہوں اور کرپٹو کرنسی کی بنیاد پر مجرمانہ سرگرمیوں کا پتہ لگانے میں مسلسل تعاون کا منتظر ہوں“