تحریک انصاف نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی

تحریک انصاف نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی

لاہور: ‏ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل ن لیگ کو بڑا دھچکا، سپیکر پنجاب اسمبلی نے لیگی ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفی منظور کر لیا.

فیصل نیازی نے استعفی دے کر تحریک انصاف میں شمولیت کر لی ہے، ایم پی اے فیصل نیازی نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب سے قبل اپنا استعفی پیش کیا تھا، فیصل نیازی نے اپنا استعفی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو دیا تھا.

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی سیٹ کیے جانے کے بعد 20 حلقہ میں ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہوگا جب کہ 5 مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری کر چکا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔