کراچی: رینجرز موبائل کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید

کراچی: رینجرز موبائل کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید

کراچی (پبلک نیوز) اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر میں رینجرز موبائل کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید جبکہ 9 افراد زخمی، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر میں رینجرز موبائل کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے میں ایک رینجرز اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں اور شہید ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ واقعہ میں رینجرز موبائل، ایک کار اور موٹرسائیکل کو نقصان پہنچا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی ہونے والوں کی تعداد پانچ بتائی جا رہی ہے۔

گورنر سندھ  عمران اسمائیل نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز موبائل کے قریب دھماکہ پر اظہار تشویش کیا ہے۔ انھوں نے کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کی فوراً طبی امداد اور علاج کو یقینی بنایا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت کی کہ دھماکہ کی تفصیلی انکوائری رپورٹ ارسال کی جائے۔

آئی جی سندھ نے اورنگی ٹاون سیکٹر پانچ کی مرکزی شاہراہ پر رینجرز موبائل پر دہشت گردانہ حملے کے واقعہ پر ایس ایس پی ویسٹ سے تمام تر ضروری پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین نے اورنگی ٹاون میں رینجرز پر حملہ کی مذمت ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ملک دشمن عناصر شہر کا امن امان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے اداروں نے بے پناہ قربانیاں دے کر شہر میں امن قائم کیا ہے۔

سید ناصر حسین کا کہنا تھا کہ دشمنوں کی اس طرح کی حرکتوں سے ہمارے اہلکاروں کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے۔ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے جوانوں کے حوصلے مزید بلند اور مضبوط ہوتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔