ڈومیسٹک کرکٹرز کے کھلاڑیوں کو تاحال مئی کے مہینے کی تنخواہ نہ مل سکی

ڈومیسٹک کرکٹرز کے کھلاڑیوں کو تاحال مئی کے مہینے کی تنخواہ نہ مل سکی

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: کھلاڑیوں کی وجہ سے چلنےوالے ادارے میں کھلاڑیوں کا ہی کوئی پرسان حال نہیں ہے۔   ڈومیسٹک کرکٹرز کے کھلاڑیوں کو تاحال مئی کے مہینے کی تنخواہ نہ مل سکی۔ 

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو تاحال مئی کے مہینے کی تنخواہ جاری نہ ہوسکی، تنخواہ نہ ملنے والوں میں ڈومیسٹک کرکٹرز شامل ہیں۔ 

دوسری جانب کھلاڑیوں کا مؤقف بھی سامنے آیا ہے کہ جون کا مہینہ بھی ختم ہوگیا،مگر تنخواہ کا کوئی اتہ پتہ نہیں، تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے گھریلواخراجات پورے کرنا مشکل ہوچکے ہیں۔ 

پی سی بی کا کہنا ہے کہ  کھلاڑیوں  کو بدھ تک تنخواہ جاری کردی جائے گی، ہفتہ اتوار اور یکم جولائی کو بینک کی چھٹی ہونے کی وجہ سے تنخواہ میں تاخیر ہوئی ہے۔ ڈومیسٹک کے تمام کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں کو بدھ تک چیک جاری ہوجائیں گے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔