ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ سینٹرل کنٹریکٹس کا مالیاتی ماڈل 30 جون کو ختم ہو جائے گا، جبکہ نئے کنٹریکٹس یکم جولائی 2026 سے نافذ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نئے فنانشل ماڈل اور کھلاڑیوں کی کیٹگریز سے متعلق حتمی فیصلے کریں گے، جبکہ آئندہ کنٹریکٹس میں بڑے پیمانے پر ردوبدل متوقع ہے۔
یاد رہے کہ سابق چیئرمین ذکا اشرف کے دور میں 2023 میں تین سالہ فنانشل ماڈل متعارف کرایا گیا تھا، جسے موجودہ انتظامیہ نے برقرار رکھا، البتہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کی بنیاد پر کیٹگریز میں تبدیلیاں کی جاتی رہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹس کے لیے ابتدائی مشاورت جاری ہے اور کئی موجودہ کھلاڑیوں کی ترقی یا تنزلی متوقع ہے۔ گزشتہ سال 30 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا تھا، جبکہ پہلی مرتبہ اے کیٹگری خالی رکھی گئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق محمد نواز، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، حسین طلعت اورخوشدل شاہ کے نئے کنٹریکٹس میں شامل ہونے کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں۔
دوسری جانب ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے اذان اویس اور عبداللہ فضل سمیت دیگر نوجوان کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔