کنگ چارلس کی پاکستانی کرکٹرز سے ملاقات، بابر اعظم کا دلچسپ تبصرہ

کنگ چارلس کی پاکستانی کرکٹرز سے ملاقات، بابر اعظم کا دلچسپ تبصرہ
کیپشن: کنگ چارلس کی پاکستانی کرکٹرز سے ملاقات، بابر اعظم کا دلچسپ تبصرہ

ویب ڈیسک: برطانوی بادشاہ کنگ چارلس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے ملاقات کی، جس پر قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے خوشی کا اظہار کیا۔

کنگ چارلس نے کلیرنس ہاؤس میں پاکستانی ٹیم کا استقبال کیا اور کھلاڑیوں سے کرکٹ سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔ ملاقات میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے بعد اسکائی اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے مسکراتے ہوئے کہا، ’’آج اصل بادشاہ سے مل کر بہت اچھا لگا۔‘‘

ملاقات کے دوران پاکستان کی جانب سے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر پاکستانی ٹیم نے کنگ چارلس کو خصوصی تحفے کے طور پر ایک کرکٹ بیٹ بھی پیش کیا۔

بعدازاں بکنگھم پیلس نے ملاقات کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات کی تصدیق کی۔

Watch Live Public News