خان صاحب کو کہیں وہ گرفتاری دیں،یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

خان صاحب کو کہیں وہ گرفتاری دیں،یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے ۔ آڈیو میں سابق وزیرِ صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا کہ حالات بہت خراب ہوگئے ہیں کارکنوں نے پٹرول بم پھینکنا شروع کریے ہیں ، آپ خان صاحب کو کہیں کہ وہ گرفتاری دیں ۔ یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی سے آپ بات کریں کہ وہ خان صاحب کے ساتھ ہیں ، میں توجان بوجھ کر باہر بیٹھی ہوں حالات بہت خراب ہورہے ہیں ۔ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ سے مبینہ ٹیلی فونک گفتگو بھی سامنے آئی تھی ۔ آڈیو میں ڈاکٹر یاسمین نے اعجاز شاہ کو کہا تھا کہ ‘ خان صاحب کا حکم ہے کہ تمام ٹکٹ ہولڈر بندے لے کر زمان پارک پہنچیں ۔۔ ورنہ ٹکٹ نہیں ملے گا’ جس کے جواب میں اعجاز شاہ نے کہا کہ میں نے فون کر دیے ہیں۔ خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کو توشہ خانہ کیس میں تاحال گرفتار کرنے میں ناکام ہے جب کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک لاہور میں حالات بدستور کشیدہ ہیں ، مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنان کی پولیس سے جھڑپیں جاری ہیں، جھڑپوں میں اب تک 50 سے زائد پولیس اہلکاروں سمیت 60 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔