(ویب ڈیسک ) معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیو ب نے ٹی وی ایپ کو ری ڈیزان کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ٹی وی میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے والے بہت جلد اس میں ایک بڑی تبدیلی محسوس کریں گے۔کمپنی نے ٹی وی ایپ کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یوٹیوب کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں یوٹیوب ٹی وی ایپ کو ری ڈیزائن کرکے متعارف کرایا جائے گا۔جس کے بعد نئے ڈیزائن سے صارفین کیلئے کئی نئے تجربات کا دروازہ کھل جائے گا۔
یوٹیو ب ٹی وی ایپ کو ری ڈیزائن کرنے کے بعد اس میں شاپنگ کا عمل زیادہ آسان ہوجائے گا ، اس کے علاوہ ویڈیو ڈسکرپشن اور کمنٹس تک رسائی کو بھی آسان بنایا جائے گا۔جب بھی کوئی صارف ڈسکرپشن یا کمنٹ فیڈ کو سلیکٹ کرے گا تو ویڈیو کا حجم گھٹ جائے گا۔
نئی یوٹیوب ٹی وی ایپ میں آپ کسی ویڈیو میں موجود اشیا کو اپنے ریموٹ سے کلک کرکے خرید سکیں گے، تاہم اس کا طریقہ کار کمپنی کی جانب سے ابھی نہیں بتایا گیا۔