یوٹیوب کی اینڈرائیڈ ٹی وی ایپ  میں بڑی تبدیلی

یوٹیوب کی اینڈرائیڈ ٹی وی ایپ  میں بڑی تبدیلی

(ویب ڈیسک ) ویڈیو شیئرنگ ایپ  کی جانب سے یوٹیوب کی اینڈرائیڈ ٹی وی ایپ کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ  ٹی وی  پر یوٹیوب دیکھتے ہیں  تو  بہت جلد آپ اس میں ایک  نمایاں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی ۔کمپنی کی جانب سے   یوٹیوب کی اینڈرائیڈ ٹی وی ایپ کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

یوٹیوب کی جانب سے ٹی وی ایپ کی سائیڈ بار کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔جس کے بعد صارفین یوٹیوب کی مینیو سائیڈ بار پر جائیں گے تو انہیں ایک نیا ڈیزائن دیکھنے کو ملے گا۔

خیال رہے کہ   سائیڈ بار میں مختلف ٹیبز ہوتی ہیں جن میں ہوم ، میوزک  موویز اینڈ ٹی وی، نیوز، گیمنگ، سبسکرپشن، لائبریری اور مور (more) آئیکونز  شامل ہیں ۔تاہم نئی اپڈیٹ کے بعد اس سائیڈ بار کو چھوٹا کردیا گیا ہے  جو  اب سرچ، ہوم ،  میوزک، موویز اینڈ ٹی وی اور مور (more) پر مشتمل ہوگی۔

نئی سائیڈ بار میں یہ سب آپشنز کیپسول کی شکل کے آئیکونز میں نظر آئیں گے۔ہر آپشن بیک گراؤنڈ میں پہلے کے مقابلے زیادہ نمایاں ہوگا۔

یوٹیوب کی جانب سے  ان نئی تبدیلیوں کا مقصد ایپ کے میٹریل یو ڈیزائن کو بہتر بنانا ہے۔   یہ نیا ڈیزائن بتدریج صارفین   کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News