لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری

لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری

لاہور ( پبلک نیوز) انڈسٹریل اسٹیٹ ڈور پھرنے ذیشان نامی شہری زخمی ہوگیا۔ زخمی شہری کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

لاہور پولیس کے مطابق واقعہ کا سی سی اور لاہورغلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے نوٹس لے لیا۔ واقعہ پر ایس پی ایس پی صدر حفیظ بگٹی کو واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ غفلت کے مرتکب پائے جانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ رواں سال کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3338 مقدمات درج ہوئے۔ کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 03 ہزار 04 سو سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے ہزاروں پتنگیں، چرخیاں اور پتنگ سازی کا سامان بھی برآمد کی گئیں۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ ہر شہری اپنی گھر کی چھت کا ذمہ دار ہے۔ آپ کی کٹی پتنگ کی ڈور کسی کی زندگی کی ڈور کا خاتمہ کرسکتی ہے۔ ہم اس موت کے کھیل کو ختم کرکے چھوڑیں گے۔ ڈولفن، پیرو اور تھانے کی ٹیمیں مسلسل گشت کرتی دیکھائی دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی پر بچوں کے والدین کےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ شہری خونی کھیل کے خاتمے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔