لاہور: لین دین کے تنازع پر شہری حمزہ عالم قتل

لاہور: لین دین کے تنازع پر شہری حمزہ عالم قتل

لاہور ( پبلک نیوز) شہر میں لین دین پر قتل کی واقعات ختم نہ ہوسکے۔ اقبال ٹاون لین دین کے تنازع پر شہری حمزہ عالم کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نوید نے حمزہ عالم کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ اقبال ٹاون پولیس نے لاش مردہ خانے بھھجوا دی اورمقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم نوید موقعہ سے فرار ہوگیا۔

اس سے قبل رائے ونڈ میں 10 سالہ بچے عرفان کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا، مقتول بچے کا سگا پھوپھا ہی قاتل نکلا۔ شبیر نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا، ملزم نے بھتیجے کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے جبکہ ملزم سے آلہ قتل کلہاڑی بھی برآمد کر لیا گیا، 10 سالہ عرفان چاند رات کو لاپتہ ہوا عید کے روز لاش کھیتوں سے ملی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔