بابرکی کپتانی سے متعلق مشاورت مکمل،1 فارمیٹ کیلئے کپتان برقرار رہنے کے حق میں نہیں،ذرائع

بابرکی کپتانی سے متعلق مشاورت مکمل،1 فارمیٹ کیلئے کپتان برقرار رہنے کے حق میں نہیں،ذرائع
لاہور: ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے کپتانی کے حوالے سے قریبی لوگوں سے مشاورت مکمل کرلی ، بابر اعظم ایک فارمیٹ کے لیے کپتان برقرار رہنے کے حق میں نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم نے وٹس ایپ میسیجز لیک کے معاملے پر قانونی مشاورت کی۔ بابر اعظم نے چیئرمین ذکاءاشرف سے میسجز کے حوالےسے مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف کےساتھ بابر اعظم کی مشاورت نیشنل کرکٹ اکیڈمی آنے سے قبل ہوئی، بابر اعظم وٹس ایپ میسجز لیک ہو نے پر قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے کپتانی کے حوالے سے قریبی لوگوں سے مشاورت مکمل کرلی، بابر اعظم ایک فارمیٹ کے لیے کپتان برقرار رہنے کے حق میں نہیں ہیں ، بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ ریڈ بال کی کپتانی کا کہا گیا تو بابر اعظم کپتانی سے ہی دستبردار ہو جائیں گے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔