پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بالکل محفوظ ہے،خرم دستگیر

پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بالکل محفوظ ہے،خرم دستگیر
گوجرانوالہ: وزیر توانائی اور سابق وزیردفاع خرم دستگیر نے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر کہا کہ پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بالکل محفوظ ہے۔ بریک ڈاؤن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بریک ڈاؤن کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے انکوائری پیر کو موصول ہوگی۔ حکومت کی جانب سے پاکستان کے نیوکلیئر ہتھیاروں سے متعلق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اور خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول اسسٹم مکمل طور پر محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین القوامی معیار کے مطابق ان اثاثوں کی سیکیورٹی یقینی ہے، جوبائیڈن کا بیان مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔ خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں اس وقت بجلی کا نظام مکمل بحال ہے، بریک ڈاون کے بعد کم مدت میں بجلی نظام بحال کیا ہے، بریک ڈاون کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا۔ کراچی سے فیض آباد تک کے علاقوں میں بریک ڈاون ہوا ہے۔ حیدرآباد، سکھر،فیصل آباد اور بلوچستان کو بجلی کی سپلائی بحال ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بلیک آوٹ نہیں ہوا ،بریک ڈاون کوآدھے حصے تک محدود رکھا گیا تھا ۔ بریک ڈاؤن کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے انکوائری پیر کو موصول ہوگی۔ انکوائری رپور ٹ کا تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کروائیں گے۔ وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی بریک ڈاون کے باعث بجلی سپلائی متاثر ہوئی تھی، خیرپور ناتھن شاہ میں ابھی بھی پانی موجود ہے ۔ بھان سعید آباد میں بھی سیلابی پانی ہے ۔ سندھ کے بعض علاقوں میں بجلی کا تعطل بریک ڈاون کے باعث نہیں وہاں پانی موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمت میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9روپے 70پیسے فی یونٹ کمی آئی ہے ، فکسڈ چارجز کی پالیسی پر نظرثانی جاری ہے۔ تھرمیں 2پاور پلانٹس نے بجلی بنانا شروع کردی ہے۔ تھر کا کوئلہ امپورٹڈ کوئلے سے 10گنا سستا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔