پاکستان میں مثبت کورونا کیسز میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے جب گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح پانچ فیصد سے بھی ہو گئی، ملک بھر میں عوام کو ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے ، افسوسناک طور پر عالمی وبا سے مزید 73 مریض انتقال کر گئے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی حکومت کیخلاف امن و امان کی صورتحال پر قابو نہ پا سکنے اور مبینہ کرپشن کے الزامات پر اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ، 16 ارکان اسمبلی کے دستخط جبکہ جام کمال کو وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹانے کیلئے مزید 17 ارکان کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جس دوران انہیں حکومت پنجاب کی طرف سے تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی، گورنر پنجاب ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ، اہم وزرا اور اہم شخصیات وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پنوں عاقل کا دورہ،صالح پٹ فیلڈ رینج میں فارمیشن کی تربیت کا معائنہ کیا، ٹریننگ میں شریک دستوں نے صحرا میں فائر اور جنگی نقل و حرکت کا مظاہرہ کیا،آرمی چیف نے دشوار گزار صحرائی حالات میں جوانوں کی مہارت کو سراہا،جنرل قمر باجوہ کی شہید سپاہی حزب اللہ جتوئی کے اہل خانہ سے بھی ملاقات،حزب اللہ جتوئی 5 ستمبر کو آئی ای ڈی حملے میں شہید ہوئے تھے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،خفیہ ٹھکانے سے جدید ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا