پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،16 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،16 اپریل 2021
پاکستان میں کورونا کی ہلاکت خیزی جاری، مزید 110 اموات، مجموعی تعداد 15 ہزار 982 ہوگئی،24گھنٹوں کے دوران 5ہزار 364 نئے کیس رپورٹ، ‏کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.31 فیصد رہی، فعال کیسز بڑھ کر 78 ہزار 425 تک جاپہنچے۔گھروں کی تعمیر کے بعد روزگار کی فراہمی کا وعدہ پورا کرنے کا عزم، وزیراعظم آج سکھر میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے، سندھ میں نوجوانوں پر ساڑھے 3 ارب روپے سے زیادہ رقم خرچ کی جاچکی، 21 ہزار افراد نے تربیت کے بعد روزگار حاصل کرلیا، 2200 نوجوانوں کو روزگار کیلئے رقم کی تقسیم کا عمل آج سے شروع ہوگا۔سندھ میں اسکل اسکالرشپ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ایک ارب روپے سے زیادہ کی رقم دی گئی، عثمان ڈار کہتے ہیں سال کے آخر تک مزید 10 ارب روپے فراہم کریں گے، وزیراعظم نےسندھ کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کےلئے خصوصی ہدایات دی ہیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پٹرول ایک روپے 79 پیسے فی لٹرسستا، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی لٹر کمی، مٹی کا تیل بھی 2 روپے 6 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا۔وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر باضابطہ پابندی کی منظوری دیدی، مذہبی جماعت پر پابندی کےلیے وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی، اب تحریک لبیک پاکستان کے ارکان اسمبلی کو جماعت سے وابستگی چھوڑنی ہوگی یا وہ نااہل ہوجائیں گے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔