پبلک نیوز: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے احکامات کے باوجود پشاور میں بھی روٹی سستی نہ ہوسکی۔ تندور مالکان نے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ نان بائیوں کی جانب سے پرانی قیمتوں پر روٹی فروخت کی جارہی ہے۔ 120 گرام روٹی 20 روپے، 240 گرام روٹی 40 روپےمیں فروخت ہورہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے200 گرام روٹی 30 روپے پرفروخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تندور مالکان کا کہنا ہے کہ گیس اورآٹے کی بڑھتی قیمتوں کے باعث روٹی کی مقررہ قیمت مناسب نہیں۔ حکومت روٹی کی قیمت کم کرنےسے پہلے آٹےاورگیس کی قیمتوں پر توجہ دے۔