معاشی میدان سے اچھی خبر، آئی ایم ایف نے خوشخبری سنادی

07:25 PM, 16 Apr, 2024

ویب ڈیسک: معاشی میدان سے پاکستان کیلئے اچھی خبر آگئی۔ آئی ایم ایف نے خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کی نوید سنا دی۔ آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ 

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کا امکان ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگلے مالی سال معاشی شرح نمو 3.5 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ رواں سال مہنگائی اور بیروزگاری میں بھی کمی متوقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال مہنگائی 24.8 فیصد جبکہ اگلے سال 12.7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح رواں سال بیروزگاری 8 فیصد اور اگلے سال 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں