پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 16 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 16 اگست 2021
پاکستان میں کورونا سے مزید 72 افراد انتقال کرگئے، گزشتہ روز ملک بھر میں 53 ہزار 644 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی اوسی حکام کے مطابق کورونا کے 3669 نئے مریض سامنے آئے۔ طالبان کا افغانستان میں جنگ ختم کرنے کا اعلان،، کابل کا صدارتی محل طالبان کے کنٹرول میں آ گیا، طالبان کا سب کے لیے عام معافی کا اعلان، ترجمان طالبان کہتے ہیں 20 سال کی جدوجہد اور قربانیوں کا پھل مل گیا، کسی کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتے،ملک میں نئے نظام حکومت کی شکل جلد واضح ہوجائے گی۔ طالبان کا دنیا کے ساتھ مل کر چلنے کی خواہش کا اظہار، طالبان رہنما ملا برادر کہتے ہیں طالبان کا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، ترجمان طالبان محمد نعیم کہتے ہیں طالبان تنہا رہنا نہیں چاہتے، عالمی برادری سے پُرامن تعلقات چاہتے ہیں۔ طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والوں رش لگ گیا، ہزاروں کی تعداد اہلکار اور عہدیدار بھی موجود، عوام کو انٹرنیشنل پروازیں بند ہونے سے افغانستان سے نکلنے میں دشواری کا سامنا، کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی امریکی فوج نے سنبھال رکھی ہے۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پرانی قیمتیں برقرار، مٹی کے تیل کی قیمت میں 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 10 پیسے فی لیٹر بڑھادی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔