پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،17 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،17 اگست 2021
افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کو خطاب کی اجازت ایک بار پھر نہ مل سکی۔ ہنگامی اجلاس میں کئی ممالک شریک ہوئے اور مختلف ممالک کے نمائندوں کی جانب سے خطاب کیے گئے تاہم پاکستان کو خطاب کا موقع نہیں دیا گیا۔ یہ دوسری بار ہوا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں جاری خانہ جنگی سے سب سے زیادہ متاثر رہا۔ پاکستان نے مؤقف دہرایا کہ افغان مسئلہ کا عسکری حل نہیں ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس اعلامیہ میں کہا گیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے افغان سرزمین کسی دہشتگرد گروپ کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔ پاکستان افغانستان میں عدم مداخلت کے اصول پر سختی سے کاربند رہے گا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ضروری ہے ہم مل کر افغانستان اور خطے کی بہتری کے لیے لائحہ عمل وضع کریں۔ حتمی مقصد پرامن، متحد، جمہوری، مستحکم اور خوشحال افغانستان ہے۔ قوی امید ہے کہ ہم مل کر امن اور مفاہمت کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان پاکستان بھر میں تعلیم کے شعبہ میں طبقاتی تقسیم کو ختم کرنے کے لیے یکساں نصابِ تعلیم کا اجراء کر دیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیرِ اعظم مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے اور اس موقع پر تقریب سے خطاب بھی کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔