اسحاق ڈارنےفیض حمید کی گرفتاری معجزہ قرار دیدی

اسحاق ڈارنےفیض حمید کی گرفتاری معجزہ قرار دیدی
کیپشن: اسحاق ڈارنےفیض حمید کی گرفتاری معجزہ قرار دیدی

ویب ڈیسک:نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارنے فیض حمید کی گرفتاری معجزہ قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے معاملے پر ردعمل میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک معجزہ تھا، اس معجزے پر حیران ہوں، پہلی مرتبہ اس طرح چیزیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ 2011 کا پراجیکٹ تھا جس کا اختتام ہوا، 2014 کا دھرنا بھی ناکام ہوا اور معیشت بھی خراب ہوئی، ہم آج تک اس کے نقصانات بھگت رہے ہیں۔

نائب وزیر اعظم کا انکشاف کرتے کہنا تھاکہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید نے مجھ سے بھی معافی مانگی تھی، میں بھی جنرل فیض کے متاثرین میں شامل ہوں، فیض حمید نے اکتوبر کے وسط میں مجھ سے زیادتی پر معافی مانگی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اللہ کرے ہم بطور قوم سیدھے راستے پر چلیں، غلط چیزوں کے ہمیشہ سے خلاف ہوں انہیں کنٹرول کیا جانا چاہیے، گندی سیاست نے اس ملک کا برا حال کردیا ہے، دھرنوں،گندی سیاست کےنتیجےمیں دنیا کی 24 ویں معشیت 47 نمبرپرآگئی۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ جوائنٹ سیکرٹری یوکے دورے کے دوران اہلخانہ ساتھ لےکرگیا، جوائنٹ سیکرٹری کی بیوی اور چار بچوں نے سیاسی پناہ لی، پارلیمنٹ کے افسران کودفترخارجہ آئندہ ویزا کے حوالےسےکوئی سہولت فراہم نہیں کرےگا۔

نائب وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ارکان قومی اسمبلی اورسینیٹرز کو ویزوں کے حوالےسےسہولت بدستورفراہم کی جائےگی، ارکان پارلیمنٹ کی فیملی کو سہولت ملے گی دوستوں اور محلے داروں کو نہیں ہے۔

Watch Live Public News